مائیکرو سافٹ نے 25 ڈالر کا موبائل فون متعارف کرا دیا

Mobile

Mobile

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک ماہ قبل افشا ہونے والی ایک دستاویز سے معلوم ہوا تھا کہ مائیکروسافٹ اپنے کئی سستے فون ختم کر کے اپنی توجہ زیادہ مہنگے ونڈوز فون پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔

لیکن اب کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سستے فون جاری کرنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اس مارکیٹ میں موثر مقابلہ کرنے کے لیے تقسیم و ترسیل کا نظام موجود ہے۔

یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آج کے سمارٹ فون نہیں پہنچ پاتے اس لیے اس مارکیٹ میں بہت فائدہ ہے۔ کم قیمت کے باوجود فون بنانے اور مارکیٹنگ کا خرچ نکال کر منافع کما سکے گی۔ مائیکروسافٹ نے رواں برس اپریل میں نوکیا کا فون ڈویڑن خرید لیا تھا۔

کمپنی نے آشا اور اینڈروئڈ پر چلنے والے نوکیا ایکس فون اور آشا سیریز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی سی سی ایس ان سائٹ کے بین وڈ کہتے ہیں کہ مائیکروسافٹ کو نو کیا 130 کے ہر سیٹ کی فروخت سے بہت معمولی سا منافع حاصل ہو گا ، لیکن یہ فون کروڑوں کے حساب سے بک سکتے ہیں۔