مائیکروسافٹ کا پہلا ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر متعارف

Laptop

Laptop

مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا آل ان ون ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سرفیس سٹوڈیو متعارف کرا دیا ہے۔

ایک تقریب کے دوران اس کمپیوٹر کو متعارف کرایا گیا جو ایلومنیم سے تیار کیا گیا ہے جس کیساتھ 28 انچ کی پکسل سنس ڈسپلے ٹچ سکرین بھی ہے جسکی موٹائی محض 12.5 ملی میٹر ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ سب سے پتلی ایل سی ڈی سکرین ہے جو کسی آل ان ون کمپیوٹر کیلئے تیار کی گئی ہے۔

یہ سکرین گوریلا گلاس سے تیار کی گئی ہے اور اس پر 13.5 ملین پکسلز 192ppi کے ساتھ موجود ہیں۔اپنے ڈیزائن سے ہٹ کر بھی سرفیس سٹوڈیو بہت زیادہ طاقتور ہے جس میں کواڈ کور انٹیل کور آئی سیون پروسیسر، 2 جی بی سٹوریج، 980ایم گرافکس اور سٹیریو 2.1 سپیکرز ڈولبی آڈیو ٹیوننگ کیساتھ ہیں۔

جبکہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا کیلئے ایک مائیک بھی ہے 2399 ڈالر کی اس ڈیوائس کو مائیکرو سافٹ نے اب تک کا سب سے طاقتور کمپیوٹر قرار دیا ہے جو نومبر میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔