مائیکرو سافٹ کا بھارتی نژاد ست نڈیلا کو نیا سربراہ بنانے کا اعلان

Nadella

Nadella

نیویارک (جیوڈیسک) مائیکرو سافٹ نے بھارتی نژاد ست نڈیلا کو نیا سربراہ بنانے کا اعلان کیا ہے، وہ سٹیو بامر کی جگہ لیں گے۔ انڈیلافی الحال مائیکرو سافٹ کے ’کلاوٴڈ اینڈ انٹرپرائز‘ شعبے کے سربراہ ہیں۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہونے والے ست نڈیلا نے 1992 میں مائیکرو سافٹ میں کام شروع کیا۔ 46 سالہ نڈیلا مائیکرو سافٹ کے 39 سالہ تاریخ میں تیسرے سی ای او ہوں گے، انہوں نے اپنی کامیابیوں اور ترقی کا راز کرکٹ کو قرار دیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بل گیٹس کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں تاہم وہ جلد ہی تکنیکی مشیر کے کردار میں نظر آئیں گے۔