واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے ری پبلکن پارٹی کو وسط مدتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے یوئے کہا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کواب اکثریت حاصل ہے اس لئے اس پراہم ذمےداری عائدہوتی ہے۔
بارک اوباما نے کہا کہ امریکا کی ترقی کے لیے تمام جماعتیں یکجا ہیں۔ وہ امریکاکی ترقی کیلیے ری پبلکن پارٹی کی تجاویز سنناچاہتے ہیں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کر کے ان کا ایجنڈامعلوم کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکامیں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور امیگریشن مسائل حل کرنے کی تجاویر زیر غور ہیں۔ ایران جوہری معاہدے کے بارے میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 ہفتوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔