ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ ماڈل، اداکارہ اور پروڈیوسر شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ ان کے خیالات مڈل کلاس خواتین سے ملتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک شو کے دوران شلپا شیٹھی کا اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ شادی میں پیش آنے والی ہر مشکل سے گھبرانا نہیں بلکہ اسے حل کرنا چاہیے۔
شلپا کا کہنا تھا آپ کو اپنے رشتے میں منسلک رہتے ہوئے اپنی مشکلات کو ختم کرنا چاہیے، ایک کامیاب شادی کے لیے اعتماد اور احترام بہت ضروری ہے۔