مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے تارکین وطن کا یورپ آمد کا سلسلہ جاری

Immigrants

Immigrants

ہنگری (جیوڈیسک) ہنگری پولیس کا کہنا ہے سرحدی قصبے روسکے سے تین سو تارکین وطن پیدل چل پڑے ہیں۔ پولیس کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے کے لئے بسیں مہیا کر دی گئی ہیں۔

لیکن انکی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سفر میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ادھر جرمنی کے شمالی شہر ہیم میں ایک ویئر ہاؤس کو تارکین وطن کے کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اس کیمپ میں شام، عراق اور افغان تارکین وطن کو بسایا گیا ہے۔