لاہور : تحریک حمایت مظلومین جہان پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے مقام شاہ جمال قومی مرکز میں سیمینار منعقد ہوگا جس میں علامہ علی مرتضی زیدی شام کے مقام حلب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کا حقیقی منظرنامہ پر تجزیاتی گفتگو کریں گے۔
سیمینار میں لاہورو مضافات سے درجنوں افراد شریک ہونگے ۔ترجمان تحریک حمایت مظلومین جہان پاکستان کے مطابق سیمینا رمیں درجنوں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے لاہور کے علاقوں میں تشہیراتی و رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں سیمینار کے حوالے سے اہم پیغام کو نمائندگان کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیمیناز کے انعقاد کا مقصد حلب اور مشرق وسطی کی موجودہ مجموعی صورتحال سے عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے سیمینار سوموار کو بعد ازنماز مغربین قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں ہو گا۔