تہران (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے اقتصادی ترقی انتہائی ضروری ہے۔
تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سالہا سال کی پابندیوں کے بعد اپنی معیشت کوترقی دینے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں سب سے محفوظ اور مستحکم ہے انہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ایران کی پابندیوں سے متاثرہ معیشت کی بحالی میں مدد کریں۔