مشرق وسطیٰ میں قیام امن، اسرائیل اور فلسطین کو کوششیں کرنا ہوں گی

John Kerry

John Kerry

جروسلم (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے اسرائیل اور فلسطین کو بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔

اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعات کے حل کے لئے امریکہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان امن کے قیام کی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو اس سے عالمی سطح پر اسرائیل کی تنہائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ دوسری طرف غزہ کے مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔