یک صد سالہ مشرق وسطی امن منصوبہ اعلان منگل کو ہو گا: ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن سے قبل مشرق وسطی سے متعلق اپنے امن منصوبے کے اعلان کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز فلوریڈا میں اترنے سے قبل صدارتی طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار منصوبہ ہے۔

معلوم رہے کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آئندہ ملاقات میں فلسطین کو دعوت نہیں دی گئی تاہم فلسطینیوں نے باور کرایا ہے کہ وہ مذکورہ امن منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی انتظامیہ اور فلسطینیوں کے درمیان رابطے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے مبہم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اُن کے ساتھ مختصراً بات چیت کی ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ابتدا میں وہ منفی صورت میں جواب دے سکتے ہیں مگر درحقیقت یہ منصوبہ اُن کے لیے نہایت مثبت ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں مشرق وسطی میں امن منصوبے کے جلد اعلان سے متعلق خبروں کو غلط قرار دیا تھافلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی انتظامیہ ایک بار پھر باور کراتی ہے کہ وہ ان امریکی فیصلوں کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے جن کے تحت مشرقی القدس کو اسرائیلی دارالحکومت ہونے کا اعلان کیا گیا اور اسی طرح بین الاقوامی قوانین کی مخالفت کرنے والے دیگر تمام امریکی فیصلوں کو بھی مسترد کرتی ہے۔