جنیوا (جیوڈیسک) جنیوا میں ویٹیکن کے سفارتکار آرچ بشپ سلوانو توماسی کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ نسل کشی کر رہی ہے اور اس کو روکنا ضروری ہے۔
آرچ بشپ توماسی نے امریکی کیتھولک ویب سائٹ کرکس کو انٹرویو میں کہا کہ اس وقت انتہائی موثر اتحاد کی ضرورت ہے جو سیاسی حل نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرے لیکن اگر یہ ممکن نہیں ہو پاتا تو پھر طاقت کا استعمال ضروری ہو جائے گا۔
آرچ پشپ نے مزید کہا کہ ہمیں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں نسل کشی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ ہم مستقبل میں اس بات پر افسوس کریں گے کہ ہم نے ایسا ہونے سے کیوں نہیں روکا اور ایسا کیوں ہونے دیا۔ واضع رہے کہ عام طور پر ویٹیکن طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتی ہے۔
دولت اسلامیہ نے عراق اور شام میں اپنے کنٹرول میں علاقوں میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان علاقوں سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔