مڈٹرم الیکشن حکومت کی صوابدید پر ہے: سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

رحیم یار خان (جیوڈیسک) میں جماعت اسلامی کے ارکان سے خطاب کے بعد سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات ہونا ضروری ہیں۔

پانچ فیصد اشرافیہ نے ملک کے وسائل پر قبضہ کر کے عوام کو غلام اور سیاست جمہوریت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پچاس فیصد کرپشن بھی ختم ہو جائے تو ملک کو قرضوں کی ضرورت نہ پڑے۔ پاکستان کی نجات اور بقاء جمہوری جدوجہد میں ہے۔