اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے ، نواز شریف استعفی نہیں دیں گے ، صوبوں کی تشکیل آئینی ضابطوں کے مطابق ہونی چاہئے ، وفاق میں نہیں تو صوبے میں متحدہ آتی جاتی رہے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا خورشید شاہ نے لفظ مہاجر سے متعلق معافی بھی مانگی ، مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے والے مہاجروں کے ہم غلام ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا ایم کیو ایم نے یوم احتجاج منا کر معاملے کو طول دینے کی کوشش کی۔
سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا عمران خان کہتے ہیں استعفیٰ لیے بغیر ڈی چوک سے جائیں گے نہیں ، قادری کو احساس ہو گیا کہ انکی دال دھرنے میں نہیں گلے گی ، جلد ہی عمران خان کو بھی احساس ہو جائے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا وفاق میں نہیں تو صوبے میں ایم کیو ایم آتی جاتی رہے گی۔