سرگودھا (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت کہتےہیں کہ مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، یہ مسائل کا حل نہیں، حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائے گی۔
وہ سرگودھا میں سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوحکمرانی کرتے ہوئے کو 24سال ہوچکے ہیں۔
مگر حکومت کے پاس نہ تو پالیسی ہے اور نہ قابلیت، نواز شریف ماضی والی غلطیاں دہرا رہے ہیں، فوجی عدالتوں کے قیام پر ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد ہی پتا چلے گا کہ اس سے دہشت گردی ختم ہوتی ہے یا نہیں۔