کراچی کی خبریں 28/8/2016

Naheed Hussain

Naheed Hussain

کراچی (پریس ریلیز) اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ، سیاسی اختلافات کو سیاسی پلیٹ فارم پر حل کرنا سیاست دانوں کی اولین ذمہ داری ہے ملک کے خلا ف کوئی بات کسی صور ت بھی صورت نا قابل برداشت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ سیکریٹریٹ پر ” یکجہتی کانفرنس ” سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کنوینسنگ کمیٹی کے اراکین ، شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی بڑی تعداد میں موجود تھی ۔ چیئر مین ناہید حسین نے کہا کہ مہاجر قوم کا احساس محرومی کا ختم نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے جس سے ملک دشمن قوتوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اگر مہاجر قوم کی احساس محرومی کو ختم کردیا جائے تو پھر اس محبت قوم میں ضمیر فروش اپنی موت آپ مر جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں میں حب الوطنی کا خون سفید نہیں ہوا ہے یہ آج بھی ماضی کی طرح وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں لہذا اربا ب اختیار کو سمجھنا ہوگا کہ اتنی محب الوطن قوم کو کیوں کر محرومی کا شکار بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں میں مہاجر قوم کے سپوت بڑی تعدا میں موجود ہیں ہر سیاسی و مذہبی قائدین کو بھی اس جانب توجہ دینا ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعت یا گروہ ملک کی سالمیت کے خلاف آواز بلند کرے تو اسے فوری کچلنا ہوگا تاکہ آئندہ کسی میں اتنی جرات نہ ہو سکے کہ وہ وطن عزیز کے خلاف نا زیبا الفاظ ادا کر سکے، سخت ایکشن وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن کسی ایک فرد کی وجہ سے پوری جماعت یا گروہ کی حب الوطنی کو شک کی نگا ہ سے نہیں دیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ پاکستان ملک کی سالمیت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی کیونکہ ہماری شان ، آن اور ہمای جان پاکستان ہے ۔
جاری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ، ناہید حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (پریس ایلیز) اربن ڈیمو کریٹ فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین نے کہا کہ جاری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن ملک کی سالمیت ہر صورت عزیز ہے ، ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قیام میں ہمارے آبائو اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں ہیں اس کی حفاظت ہم ایمان کی حد تک سمجھتے ہیں کوئی بھی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نازک مرحلہ ہے صحافت کو اس موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لینا ہو گا آج پاکستانی قوم ایک مشکل مرحلے سے گذر رہی ہے لیکن پوری ملک کی سلامتی پرایک پیج پر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (پریس ریلیز) اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین نے پورے ملک میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے ” یکجہتی پاکستان ” پروگرامز کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران سے کہا کہ وہ گلی گلی محلہ محلہ پروگرامز کا انعقاد کریں اور پاکستان سے یکجہتی کے لئے قوم کے جذبات کو ابھارا جائے یہی وقت کا تقاضہ ہے۔