کراچی (جیوڈیسک) کراچی لیاری سے بدین نقل مکانی کرنے والی کچھی برادری کا قافلہ واپس کراچی پہنچ گیا۔ لیاری کے مکین اپنے گھروں کو واپسی پر بہت خوش ہیں لیکن عدم تحفظ کے خدشات بھی ہیں۔ بھنبھور میں نہایت مشکل حالات میں ڈھائی ماہ گزارنے کے بعد لیاری کی کچھی آبادی کے لوگوں کی واپسی شروع ہو گئی۔
بچے اور بڑے اپنے گھروں کو واپسی پر بہت خوش ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ کہیں دوبارہ انہیں بے گھر نہ ہونا پڑ جائے۔ کچھی برادری کے یہ افراد پچاس سے زائد بسوں پر مشتمل قافلے کی صورت میں کراچی پہنچے اور راستے میں انہیں خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔