لاہور (جیوڈیسک) میکال ذوالفقار کے نام سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ ان کے مداح کسی اور ذریعے سے یہ خبر سنیں میں انھیں خود بتانا چاہتا ہوں کہ میرا اپنی اہلیہ کے ساتھ 6 سالہ پرانا رشتہ اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ میں اپنے تمام مداحوں کا مجھے ہمیشہ سپورٹ کرنے بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ میں بہت دکھ کے ساتھ اس بات کا اعلان کر رہا ہوں کہ بدقمستی سے میری 6 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ کافی عرصے سے علیحدگی چل رہی تھی۔
دونوں طرف سے اس تعلق کو قائم رکھنے کی بہت سی کوششیں کی گئیں لیکن خاطرہ خواہ نتائج برآمد نہ ہوئے اور یہ تعلق طلاق پر ختم ہو گیا۔ واضح رہے کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا فیس بک پر بنایا گیا یہ پیج اصل میں میکال ذوالفقار کا ہے یا نہیں۔