سعودی ولی عہد کی مائیک پومپیو کو امریکا کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات کی یقین دہانی

Mike Pompeo - Prince Mohammed Bin Salman

Mike Pompeo – Prince Mohammed Bin Salman

الریاض (جیوڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے دارالحکومت الریاض میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے امریکی وزیر خارجہ کو دونوں ممالک کے درمیان ’مضبوط تاریخی تعلقات ‘ کی یقین دہانی کرائی ہے۔انھوں نے علاقائی سطح پر رونما ہونے والے واقعات اور پیش رفت کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق مائیک پومپیو نے ترکی کے شہر استنبول میں لاپتا ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے عزم پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔