میلاد منانے سے دل کو سکون ملتا ہے۔ علامہ عبدالعزیز طاہر

Layyah

Layyah

لیہ : ملک شفیق، ملک عتیق کے زیر اہتمام جامع مسجد ١٤٦ ٹی ڈی اے میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع لیہ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ میلاد منانے سے دل کو سکون ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل سے بھرے ہوئے معاشرہ میں سکون کا ملنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کو دلی سکون کی تلاش ہو وہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منعقد کرائے اوران بابرکت محافل میں شرکت کرے۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں محبان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔