قرب حبیب
Posted on December 2, 2016 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
ملتا ہے کیا میلاد میں محفل میں آ کے دیکھ
ہوتی ہیں کیسی نوازشیں میلاد نبی کامناکے دیکھ
میلاد کی خوشی میں اک ہم ہی نہیں سجاوٹ کرتے
اللہ نے کیا ہے آسماں پر چراغاں نظریں اٹھا کے دیکھ
کریم ہے بڑا رحیم ہے بخش دے گا خطائیں تیری
کبھی بارگاہ میں اس کی اشک ندامت بہاکے دیکھ
محفوظ رہیں گی حملوں سے مائیں بہنیں تیری بیٹیاں
سروں پہ ہروقت ان کے چادر پہنا کے دیکھ
کوئی کمی نہیں آئے گی تیرے رزق میں کبھی بھی
لنگر سرکار دوعالم کے میلاد کا پکا کے دیکھ
ختم ہو جائیں گی پریشانیاں دنیا اور روز محشر میں
محبت پیارے نبی کی اپنی اولاد کو سکھاکے دیکھ
برستی رہیں گی رحمتیں ہمیشہ رہیں گی برکتیں خوشحالیاں
گھر میں اپنے محفل میلاد مصطفی کی سجاکے دیکھ
پھیل جائے گی ہر سو جہاں میں امن کی روشنی
شمع حب رسول کی گھر گھر میں جلاکے دیکھ
عطا کر دے گا اللہ تجھے دونوں جہاں میں بلندیاں
اطاعت رسول میں رب کے آگے سرجھکا کے دیکھ
مل جائے گا جنت میں ضرور تجھے قربِ حبیب کبریاء
بھیجتا رہے مسلسل درود و سلام یہی بزم اپناکے دیکھ
دور ہو جائیں گی سب تاریکیاں تیرے دل سے صدیق
یاد محبوب کریم کی دل میں اپنے بساکے دیکھ
Eid Milad un Nabi
تحریر : محمد صدیق پرہار