محترم مدیران، صحافی حضرات، رپورٹر، کیمرہ مین ! السلام علیکم اللہ عزوجل کے کرم و فضل سے امید ہے کہ آپ حضڑات خیریت سے ہونگے، انجمن طلبہ اسلام پاکستان 1968 میں طلبہ و طالبات کے دلو ں میں عشق مصطفی کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے بنائی گئی تھی جس کے بانی حضڑت علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی دامت برکارتہم ہیں، جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ انجمن طلبہ اسلام مختلف قومی تہواروں، مذہبی ایام اور نظریاتی اساس کی حامل یادگارکے حوالے سے مختلف پروگرامات منعقد کرتی ہے۔
جس کا مقصد نوجوان طلبہ کی تعلیمی، فکری، نظریاتی اور مذہبی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں میں عشق مصطفی اور محبت پاکستان کا جذبہ اجاگر کرنا بھی مقصود ہوتا ہے، اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 31 جنوری 2016 بروز اتوار آرام باغ پارک ، شاہراہ لیاقت، نزد برنس روڈ ، کراچی میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سندھ سطح کے میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن کو اہتمام کیا گیا ہے۔
جسے تین منفرد نشستوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی نشست میں انجمن طلبہ اسلام کے ذمہ داران اور ہمدردوں کے درمیان تقریر یمقابلہ جات، دوسرے مرحلے میں تنظیمی خطابات اور تیسری نشست میں قائدین اور مہمان مقررین کے خطابات کروائے جائیں گے، اس حوالے سے ایک باقائدہ پریس کانفرنس کا اہتمام انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی دفتر میں کیا گیا ہے، اس پریس کانفرنس میں انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی خود بنفس نفیس شرکت کرینگے، جنرل سیکرٹری سندھ نبیل مصطفائی اور کراچی ڈویژن کی کابینہ پریس کانفرنس کریگی۔ ایجنڈہ۔ میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن طلبہ یونین کی بحالی طلبہ محاذ کا قیام نو تعلیمی اداروں میں سیکوڑٹی کے حالات تاریخ۔ 29-01-2016 بروز جمعہ المبارک بوقت ۔3:00 بجے، بمقام مرکزی دفتر رضا لائبریری برنس روڈ فریسکو چوک کراچی تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اس اہم ترین پریس کانفرنس میں شرکت کر کے ہمیں شکریہ کا موقع دیں۔ جاری کردہ شعبہ اطلاعات و نشریات انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ0311-0442922۔