میلان ٹاکیز میں پریانکا آؤٹ، شردھا کپور ان

Shraddha Kapoor

Shraddha Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی فلم میلان ٹاکیز میں پریانکا چوپڑا کی جگہ عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور کو کاسٹ کر لیا گیا۔ خوبصورت گانوں سے سجی عاشقی ٹو کی کامیابی نے شردھا کپورکی شہرت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

ادکارہ اب نئی فلم میں چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ اس سے پہلے میلان ٹاکیز میں پریانکا چوپڑا کا نام لیا جا رہا تھا۔ پریانکا کو فلم سے نکالنے کی وجہ ہدایتکار کی شاہد اور شردھا کپور کی نئی جوڑی متعارف کرانا ہے۔