شدت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں سیکورٹی فورسز پر طالبان کے پے درپے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں انسداد دہشت گردی کی حکومتی حکمت عملی پر بھی اظہار تشویش کیا۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے۔ طالبان کے مذاکرات کے حامی اور مخالف گروپوں کو الگ الگ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرے۔ ملک میں سیکورٹی صورتحال اور فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شورش زدہ علاقوں میں بمباری سے قبل عورتوں، بچوں اور معصوم شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے۔