فوج اور آرمی چیف سندھ کے عوام کو بھی تحفظ فراہم کریں ‘ سولنگی اتحاد

Pray For Success

Pray For Success

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز و فوج کو کراچی میں امن کی بحالی اور عوام کو تحفظ کی فراہمی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماوں ا میر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن سے قبل کراچی بھی ایسے ہی حالات کا شکار تھا۔

جن سے آج سکھر ‘ میر پور ‘ نوابشاہ ‘ لاڑکانہ ‘ٹھٹھہ‘بدین ‘نوابشاہ اور تھر سمیت سندھ کے دیگر علاقے دوچار ہیں مگر فوج ‘ رینجرز اور پولیس نے کراچی کو پر امن بناکر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کا جو کارنامہ انجام دیا ہے۔

سندھ کے عوام فوج اور رینجرز سے سندھ بھر میں اسی کردار کی ادائیگی اور سندھ کے عوام کو ایسے ہی تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی رینجرزسندھ کے عوام کو ہر گز مایوس نہیں کرینگے۔