فوجی مشقوں میں پاک آرمی کو سونے کا تمغہ جیتنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوفی مسعود احمد صدیقی

karachi

karachi

کراچی: تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے لاثانی سیکرٹریٹ کراچی سے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق امیر تنظیم مشائخ عظام و چیئرمین بین ا المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاک آرمی نے برطانیہ میں ہونیوالی کیمبرین پیٹرول نامی اقوام عالم کے 122 ممالک کی فوجی مشقوں میں تیسری مرتبہ سونے کاتمغہ جیت کردنیا کویہ پیغام دے دیا کہ جرات ،بہادری ،تکینکی صلاحیت،قوت عز م ،قائدانہ لیڈرشپ اور اور خودانحصاری میں دنیا کی بہترین افواج میں سر فہرست ہے۔

انہوں نے سابقہ اورموجودہ تمام سپہ سالاران افواج پاکستان بشمول چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو بھرپور خراج تحسین پیش کیاجن کی ولولہ انگیز ،جرات مندانہ اوربروقت بہترین فیصلوںسے پاکستان کاامیج دنیا بھر میں بہتر ہوااور ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہوئیں، دہشت گردعناصر ک اقلع قمع ہوا، ایسے اقدامات سے ہی وطن عزیز امن کا گہوارہ بن رہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان کو انجام تک پہنچادیاجائے اور”فوری اور کڑا احتساب سب کیلئے” کے عمل کو یقینی بنا لیا جائے تو اسلام اورپاکستان کا امیج نہ صرف مزید بہتر ہوجائیگابلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان تیزی سے ترقی اورخوشحالی کی طرف بھی گامزن ہوجائیگا۔اللہ تعالیٰ اپنے محبوبوں کے صدقے افواج پاکستان کوملک دشمن(اندرونی و بیرونی ) عناصر کیخلاف جرات اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیںہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے۔آمین۔