کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے آوران میں فوجی قافلے کے نزدیک ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 جوانوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ واقعے میں دو جوان زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہداء میں کیپٹن طحہ اور سپاہی کامران ستی اور مہتر جان شامل ہیں۔