پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے : محمد اصغر رانا

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جھنگ کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد اصغر رانا نے اپنیبیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے اور اس کی طرف اٹھنے والی کسی بھی میلی آنکھ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف قوم کے رہنما ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف قدم اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت پاکستان، پاک فوج کے ساتھ یوتھ ونگ کا بچہ بچہ اپنی جان کی قربانی پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح شہداء نے ملک وقوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے یہ ایک لازوال داستان ہے۔ انہوں نے نوجوانان پاکستان کو کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان دشمنوں کے خلاف ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔