لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، جنرل کونسلر ذولفقار اقبال قریشی نے گزشتہ روز کاہنہ آفس میں حلف اٹھانے والے کونسلرزاور لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی دہشت گردی کے خلاف خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی قوم اور فوج کا مورال بلند رکھتے ہوئے دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے بھرپور صلاحیتیں استعمال کریںگے ـفوج کے سربراہ کی تبدیلی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا،پاک فوج کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
نئے آرمی چیف بھی سابق آرمی چیف کی طرح ملکی سلامتی کے ایجنڈے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، ۔ن لیگ کی حکومت کا ایجنڈا ترقی اور عوام کی خدمت جبکہ مخالفین صرف انتشار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری حکومت توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے دن رات محنت کررہی ہے 2018ء تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پالیں گے،ملکی معیشت پہلے سے بہت مضبوط اور آئندہ مزید مضبوط ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا،بھارتی وزیر اعظم کو جان لینا چاہیے کہ دہشت گردی اور جارحیت کے ذریعے سے جنگ آزادی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی کے بحران اور دہشت گردی کے خاتمہ کرکے رہے گی،مسلم لیگ ن نے سیاست میں رواداری اور جمہوری اقدار اور شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے ۔سی پیک منصوبہ سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی،اور پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گی ،عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاسی کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔
یونین کونسل کاہنہ uc247lahore@gmail.com lahore 031234828367