ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)259 انسانی جانوں کا ضیاع بہت بڑا الیمیہ ہے فوجی عدالت میں بھیجنے کے لیے سانحہ بلدیہ ٹائون سے بڑا کوئی مقدمہ نہیں اسے فی الفور فوجی عدالت کو بھجوایا جائے اور غیر جانبدار انہ تحقیقات کے ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری پبلسٹی اینڈ میڈیا پنجاب رائو شعیب احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح ونگز ،بھتہ خوری اور دہشت گردی جیسے گھنائونے اقدامات سے گریز نہیں کرتے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن نہ صرف ایسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرے بلکہ ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔