فوجی عدالتوں میں بھجوائے گئے مقدمات کی تعداد دو سو ہو گئی

Graval

Graval

اسلام آباد (جیوڈیسک) فوجی عدالتوں کے قیام کو ایک سال سے زائد کا عرصہ اور مقدمات کی تعداد 200 ہو گئی۔

ناکافی شواہد پر 50 سے زائد مقدمات صوبوں کو واپس۔ 30 سے زائد دہشت گردوں کو سزائے موت۔ صوبوں کو ٹھوس شواہد کے بغیر مقدمات نہ بھجوانے کی ہدایت۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 100 مقدمات خیبر پختونخواہ ، بلوچستان 41 ، سندھ 17 اور گلگت بلستتان سے 7 مقدمات بھجوائے جبکہ پنجاب نے صرف چار مقدمات بھیجے۔

سیکورٹی فورسز، سرکاری املاک، سکولوں پر حملوں میں ملوث اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے۔

عدالتوں کے دائرہ کار میں نہ آنے والے کم عمر بچوں کے جرائم سے متعلق مقدمات بھی صوبوں کو واپس بجھوا دیئے۔