اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں بنانے کے بجائے موجودہ عدالتوں میں اصلاحات کی جائیں تا کہ وہ بغیر کسی خوف کے فیصلے کریں۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کچھ مدارس دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، ایسے مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں بے نقاب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی پالیسی بنانی چاہئے جس سے سانحہ پشاور جیسا کوئی واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو، جزا اور سزا کے بغیر ملک میں امن نہیں ہو سکتا اور نہ ملک ترقی کر سکتا ہے۔