فوجی عدالتوں کا فیصلہ آخری اقدام کے طور پر کیا گیا: وزیراعظم

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ریاض (جیوڈیسک) ایک بیان میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے۔ فوجی عدالتوں کا قیام محدود مدت کے لئے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عدلیہ کے تمام فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ غیر معمولی حالات میں آخری اقدام کے طور پر کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا جڑ سے خاتمہ ہے۔