مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 2/1/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ماضی میں خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کیلئے قائم کی گئیں لیکن اب یہ عدالتیں جمہوریت کو بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائم کی جارہی ہیں، بندوق کے ذریعے ایجنڈے کا نفاذ ہرگز قبول نہیں، آئندہ نسلوں کو وحشی جانوروں سے بچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اگر آج خوفزدہ ہو گئے تو دہشتگرد اس ملک کو قبرستان بنا دیں گے جو انشاء اللہ کبھی نہیں ہوگا، جمہوریت اور دہشتگردی متضاد چیزیں ہیں ،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175 محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام سیاسی وعسکری قیادت کا مشترکہ فیصلہ ہے جس پر اب کسی سیاسی جماعت کو کو ئی تحفظات نہیں ہو نے چا ہئیں، مارشل لاء کے دور کی فوجی عدالتوں اور موجودہ سیاسی وعسکری قیادت کے فیصلے کی روشنی میں قائم ہو نے والی فوجی عدالتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہو گا، ان عدالتوں کے قیام کا بنیا دی مقصد دہشت گردوں کے حوصلے پست کر کے ان کوعبرت کا نشان بنا نا ہے، فوجی عدالتوں کوکسی صورت سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا ئے گا، انشا ء اللہ حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے دم لے گی۔ مو جو دہ حالات اس بات کا تقا ضاکرتے ہیں کہ ہم سیاسی ،گرو ہی مفادات اور تنا زعات سے با لا تر ہو کر پا کستان کو ایک پر امن تعلیم یا فتہ ملک بنانے میں اپنا پنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اقوام متحدہ بھارتی فائرنگ سے رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا نوٹس لے، دنیا بھر میںفلیگ میٹنگ پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے، بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اگر اسے بر وقت لگام نہ دی گئی تو اس کی غنڈ گردی میں اضافہ ہو گا، بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستانی فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے حکمران اپنی سوچ بدل لیں، بھارت سے کسی خیر کی توقع کرنا حماقت ہے،نا اہل حکمرانوں پر عوام کا اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے، پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے۔حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحریک انصاف حکومت کی حمایت کر رہی ہے، دھرنا اور احتجاج بھی ملکی مفاد میں ختم کیا، لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ عمران خان عوام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، وہ صرف قومی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری کوپریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے مبارکباد ، تفصیلا ت پریس کلب مصطفی آباد کا ایک اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شاہد عمر، منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال،الیاس ملک، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے شرکت کی ،اجلاس میں کونسل آف پریس کلبز کے مرکزی کنوینیر ارشد انصاری اور انکی پوری ٹیم کو لاہور پریس کلب میںتاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی، اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں مقررین نے ارشد انصاری کو صحافتی تاریخ کاروشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارشد انصاری نے پورے پاکستان میں کونسل آف پریس کلبز کے پلیٹ فارم پر انقلاب برپا کردیا ہے صحافی برادری انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

Haji Saifullah Kasuri

Haji Saifullah Kasuri

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Yaqoob Nadeem

Mohammad Yaqoob Nadeem