کراچی : آخری دہشتگرد تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پورے ملک کو آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کیا جائے۔کیونکہ ایک ہفتے میں 6 بار دہشتگردی کے واقعات حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہ بات سا Karachi ئبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ہمارا عدالتی سسٹم انصاف کی فراہمی میں سست ہے جسکی نشاندہی سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے فوجی عدالتوں کے قیام کے وقت یہی کہا تھا۔ عالم علی نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ ظلم کے ساتھ تو چل سکتا ہے مگر ناانصافی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔