فوجی عدالتوں کے بجائے موجودہ قوانین پر ہی عمل کیا جائے، وزارت قانون کی تجویز

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت قانون نے انسداد دہشت گردی کے لئے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق نئی آئینی ترمیم کے بجائے پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کی تجویز پیش کر دی ہے۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت قانون کے سینئر افسر نے وزیراعظم کی قائم کردہ آئینی ماہرین کی کمیٹی کی ہدایت پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مزید نئے قوانین بنانے کے بجائے اگر پہلے سے موجود انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تحفظ پاکستان ایکٹ جیسے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنا لیاجائے تو اس کے بعد مزید کسی قانون یا ترمیم کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی۔