لاہور (جیوڈیسک) میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے قیام امن کیلئے وزیراعظم کومینڈیٹ دیاہے۔ اب یہ حکومت کا امتحان ہے اور نواز شریف پر منحصر ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کے ساتھ مینڈیٹ استعمال کریں۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ انہیں حکومت پر اسوقت بڑا ترس آیا جب ایک جمہوری اور سیاسی حکومت فوجی عدالتیں بنانے پر مجبور ہوئی۔
سراج الحق نے کہا کہ بدامنی اور دہشتگردی جیسے مسائل قانون کی حکمرانی کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔ سراج الحق نے کہا کہ 700 افراد ایسے ہیں جن کوعدالتوں نے پھانسی کی سزاسنارکھی ہے، لیکن حکومت یورپی یونین کے دباؤ میں آکر عدالتوں پر ذمہ داری ڈال رہی ہے، سراج الحق نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پہلے سازش کے تحت اداروں کا ناکام کیا جاتا ہے پھر نجی ملکیت میں دے دیا جاتا ہے ہم اس سسٹم کے خلاف ہیں، جس میں مزدوروں کا استحصال ہو، فروری میں اداروں کی نجکاری کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔