سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتو ں کے قیام کامسودہ سامنےآنے پر بات کریں گے دہشتگردی کو قوم کے تعاون کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔
آصف علی زرداری نے بلے کی بات کی ہے۔ملک میں بہت سے بلے ہیں۔سکھر میں پراسکول ٹیچر کی تقررنامے تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ترجیحات میں دہشتگردی کا خاتمہ سرفہرست ہے اور اس کے لئے لڑیں گے بھی اورقربانی بھی دینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ قوم کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا سابق صدر آصف علی زرداری نے گذشتہ روز لاڑکانہ میں بلے کا ذکر کیا تھا ملک میں بہت سے بلے ہیں عوام جانتے ہیں کہ ان کا اشارہ کس طرف تھا۔