فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے قومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ایک گھنٹے کی تاخیر سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان شرکت نہیں کر رہے۔

اجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اظہار خیال کیا۔ جس کے بعد آئینی ترامیم کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہو گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کے دوران تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور عسکری قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کیا تھا جو 20 نکات پر مشتمل قومی ایکشن پلان کا اہم جز ہے۔