فوجی عدالتوں کی کسی قیمت پر حمایت نہیں کریں گے، ایم کیو ایم

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم فوجی عدالتوں کی کسی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی، اس سے بہتر ہے ملک میں مارشل لاءلگا دیا جائے، رابطہ کمیٹی کہتی ہے حکومت دہشتگردی سے نہیں نمٹ سکتی تو اقتدار چھوڑ دے لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی عزیز آبادی کہا کہ سے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی قیمت پر حمایت نہیں کریں گے

فوجی عدالتوں سے بہترہے کہ ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا جائے، اگر حکومت دہشتگردی سے نمٹنے سے قاصر ہے تو وہ اقتدار چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام تر ریاستی وسائل استعمال کیے جائیں۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔