اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک نے 21ویں ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلیے فل کورٹ بینچ قائم کردیا ہے جو 16 اپریل 2015 کو 18 ویں،19 ویںاور21 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کے لیے تمام فریقین کونوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار،پاکستان بارکونسل سمیت 12 درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔
شاہد اورکرزئی نے 19ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی، وہ بھی سماعت کا حصہ ہوگی،فل کورٹ بینچ میں چیف جسٹس ناصرالملک کے ساتھ ساتھ جسٹس جوادایس خواجہ جسٹس انور ظہیر جمالی جسٹس میاں ثاقب نثارجسٹس آصف سعید خان کھوسہ سمیت دیگر جج شامل ہیں۔