کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ملٹری کورٹس مسئلے کا حل نہیں، مذہبی ہم آہنگی کیلئے یونین کونسل لیول پر سیمینار منعقد کیئے جائیں جس میں تمام مسالک اور مذاہب کے لوگ شامل ہوں۔
ان خیالات کا اظہار سردار کامران خان سیہڑ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ اور کسی بھی قسم کی دہشتگردی کو دہشتگردی تصور کیا جائے۔
موجودہ حکومت کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی جرأت مندانہ ہے لیکن اس کو بلا تفریق کیا جائے۔ دوسری جانب تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے۔ اور عوام کی آگاہی اور ہم آہنگی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر سیمینار منعقد کیئے جائیں۔