فوجی عدالتوں میں بھجوانے کے لیے 7 کیس فائنل کر لیے گئے

Court

Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) حساس اداروں نے فوجی عدالتوں میں بھجوانے کے لیے سات کیس فائنل کیے ہیں۔ سہالہ اور ترنول نیٹو کنٹینرز پر حملوں کے کیس ملٹری کورٹس میں چلیں گے۔

سابق اقلیتی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس، بہارہ کہو میں دہشت گردی اور آٹھ دہشت گردوں کی گرفتاری سے متعلق کیس بھی فوجی عدالت میں سنا جائے گا۔

سکندر فائرنگ کیس اور پراسیکیوٹر ذوالفقار کیس بھی ان میں شامل ہیں۔