کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ فوجی عدالتوں کے حامی ہیں ۔ملک کو فوج کی موجودگی میں کوئی خطرہ نہیں ۔دوجماعتوں کے درمیان جاری کھیل میں ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔کراچی میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک فرقہ ورانہ فسادات کی وجہ سے ختم ہورہا ہے،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ فرقہ واریت ہے، کسی ملک کو برباد کرنا ہو تو اس میں فسادات بڑھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جتنے الزامات لگائے جارہے ہیں
وہ سارے الزامات غلط ہیں، میں فوجی عدالتوں کو سپورٹ کرتا ہوں۔ افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوسکتا۔ سابق صدر نے کہا کہ پچھلے 40 سالوں سے دو ہی پارٹیاں باری باری کھیل رہی ہیں۔ اور دونوں نے پاکستان کا ستیاناس کر دیا ہے۔
ایسے میں ایک ایسی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جو آئندہ انتخابات میں حصہ لے اس بھائی چارگی کی حکومت کو ختم کرے۔پرویز مشرف کا کہنا تھاکہ انہوں نے پاکستان کو آئین پر مقدم رکھا۔ اس موقعے پر سینٹر تنویر الحق تھانوی اور دیگر مقرریں نے بھی خطاب کیا۔