عسکری ادارے مخالف تو طالبان سے مذاکرات پر اصرار کس کی خوشنودی کے لئے ہے۔ پیر معصوم نقوی
Posted on April 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور : جمعیت علما پاکستان نورانی کی سپریم کونسل کے چیرمین پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پر قوم متفق نہیں، عسکری ادارے مخالفت کر رہے ہیں تو حکمران کس کی خوشنودی کے لئے امن کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔
جے یو پی واہگہ ٹاون لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ طالبان دہشت گرد اور درندے ہیں، مگر معلوم نہیں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو ان سے پیا ر کیوں ہے؟ دہشت گردوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا۔ مگر انہیں رہا کروایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم پوچھتی ہے کہ مذاکراتی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کیا ہے۔ جے یو پی نورانی کے رہنما نے کہا کہ قو م کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے۔
اصل حقائق قوم کے سامنے نہیں لائے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان دہشت گردوں کو رہا کرکے قوم اور آئین سے غداری کی ہے۔ دہشت گرد وں کو رہا کرکے قوم سے غداری کی مرتکب ہو رہی ہے۔ یہ لوگ رعایت کے مستحق نہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہ اکہ طالبان نے کسی ایک بھی پاکستانی کواب تک رہا نہیں کیا۔ مگر حکمران طالبان دہشت گردوں کو رہا کیے جارہے ہیں۔ جس سے عام آدمی یہ سمجھنے پر مجبور ہے کہ حکومت قوم کو بے وقعت کررہی ہے۔جے یو پی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا ڈرامہ ختم کرکے آپریشن کیا جائے۔ اور قوم کے سامنے اب تک کی صورت حال بارے میڈیا کے ذریعے بتایا جائے۔ کہ پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات سے قوم کو کیا حاصل ہوا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com