فوج کا حکومت میں آئینی کردار ملک و قوم کی مفاد میں ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فوج پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کا ضامن ادارہ ہے جس نے ہمیشہ اپنا فریضہ پوری دیانتداری ، جانفشانی اور ذمہ داری سے احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے وطن عزیز کے استحکام کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیںاسلئے فوج کے حکومت میں مشاورتی کردار کو آئینی ضمانت کی فراہمی ملک و قوم کے محفوظ و خوشحال مستقبل کی ضمانت ہوسکتی ہے۔

محب وطن روشن پاکستا ن پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے پرویز مشرف کے حکومت میں فوج کے آئینی کردار کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف ، چاروں صوبوں اور کشمیر و گلگت بلتستان کے کورکمانڈرز ، وزیراعظم ، صدر ،اپوزیشن لیڈر ، چیئرمین سینیٹ ، پارلیمنٹ میں موجودتمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان پر مشتمل قومی سلامتی کونسل کی تشکیل کے ذریعے فوج و حکومت کے درمیان مذاکرات ، مصالحت اور ورکنگ ریلشن شپ کا ایک ایسا موثر پلیٹ فارم قائم کیا جاسکتا ہے جس کی موجودگی میں آمریت کے خدشات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔

جمہوری حکومت فوج کی مشاورت سے دفاعی ، خارجہ اور داخلہ پالیسی تشکیل دیکر وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے کے ساتھ وطن عزیز کی ترقی ، استحکام و فلاح کے مطابق دفاعی ، تجارتی اور اقتصادی پالیسی تشکیل دیکر ملک و قوم کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے اسلئے موجودہ خرابیوں کے خاتمے کیلئے فوج کی مشاورت سے قومی حکومت تشکیل دینے کا مشرف کا مطالبہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔