پاک فوج اب حکومت ، طاہر القادری اورعمران خان کے درمیان ثالث بنے گی

Imran Khan - Tahir-ul-Qadri

Imran Khan – Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد. پاک فوج اب حکومت ،پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان ثالث بنے گی،بتایا جاتا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے، جمعرات کی شب پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے، اب مجھے آپ لوگوں کی آرا درکار ہے، کیا ہمیں جنرل راحیل شریف کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے جس پر کارکنوں نے اثبات میں جواب دیا۔

انھوں نے کہا کہ ا ٓرمی نےہمیں پیغام بھیجاکہ ہم ثالث اورضامن بنیں توکیاآپ تیارہیں۔فوج نےثالثی کےلیے24گھنٹےکاوقت مانگاہے،مجھےکہاگیاہےکہ دھاندلی ثابت ہوئی توسب کاصفایاہوگا،

انھوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپکو مزید ایک انتظار کرنا ہوگا ، کیا آپ تیار ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں نچلے درجے کے نہیں بلکہ پاک فوج کے سربراہ نے ثالثی کا پیغام دیا ہے۔بعد ازاں عمران خان نے بھی اپنے کارکنوں سے یہی کچھ کہا ،اور کہا کہ آرمی چیف نے پیغام بھیجا ہے کل تک رک جائیں،جنرل راحیل کے کہنے پراپنا لائحہ عمل24 گھنٹے کیلیے ملتوی کر رہا ہوں،عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ کل جشن منائیں گے یا وہ کال دیں گے جو آج دینی تھی۔