فوج حکومت کشیدگی کا نتیجہ نواز شریف کو بھگتنا پڑیگا، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج اورحکومت کے درمیان کشیدگی ہے اور اس کا نتیجہ وزیراعظم میاں نواز شریف کوبھگتنا پڑے گا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے جان بوجھ کر ایسے شخص کو وزیر دفاع مقرر کیا جسے فوج ناپسند کرتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ سال حکومت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کر 11 مئی کو احتجاجی پروگرام کی حکمت عملی تیارکرلی ہے۔