اپنی فوجی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: ایران

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی کو اپنی فوجی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ایران کے رہبر اعلٰی آیت اﷲ سید علی خامنہ ای نے تہران میں امام حسین یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ اپنی کسی فوجی تنصیب کے معائنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی کارروائی کا ردعمل انتہائی سخت ہو گا۔