ملتان (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عسکری قیادت کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ اجلاسوں میں نہ بیٹھنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 25 ایم این ایز ن لیگ چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں۔
شیخ رشید کا ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غریب عوام پر جھوٹے اور بد دیانت حکمران مسلط ہیں۔ ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
ان حکمرانوں نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر ہمیں آ کر بے وقوف بنایا، اور صرف اپنی جائیدادیں بنائیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والے نے قبرستان بھی نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بیماریوں سے مر رہے ہیں۔
نوجوانوں کی بڑی تعداد روزگار کے مسائل سے دوچار ہے۔ کیا اس ملک کے عوام کیڑے مکوڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم 25 دسمبر سے پہلے تیار ہو جائے، حکمرانوں کو محلوں سے نکالیں گے۔