واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے شام میں زمینی افواج کی تعیناتی کے امکان کو مسترد کر دیا ، کہتے ہیں کہ صرف فوجی کارروائی سے شام کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔
ایک انٹرویو میں صدر باراک اوباما نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے شام میں زمینی افواج کی تعیناتی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شام کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہے ، طویل مسئلے کا واحد حل فوجی کارروائی نہیں ، شام کے بحران پر تمام فریقین مل بیٹھ کر حل نکالیں ۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ شام میں داعش پر فضائی کارروائیاں جاری رہیں گی۔